کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے‘ لیاقت بلوچ

      کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے‘ لیاقت ...

  



ملتان (پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید صفدر گیلانی،اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، ہدیۃ الہادی کے نائب رہبر رضیت باللہ، جمعیت علمائے اسلام سینئر کے سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن، چیئرمین تحریک نوجوانان عبداللہ گل، مجلس وحدت(بقیہ نمبر23صفحہ10پر)

مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کرونا وائرس کے مقابلہ میں پور ی قوم یک جان و یک آواز کی صورت میں جسد واحد بن جائے۔ کرونا وبا کے مقابلہ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ انسانی جانوں کا تحفظ اور خود اپنے آپ کو بیماری سے محفوظ رکھنا شریعت کا حکم ہے۔ مخیر حضرات، تجارتی مراکز،صنعتوں کے مزدوروں، دیہاڑی دارمحنت کشوں کی خوراک اور علاج کا خصوصیت سے خیال رکھیں۔ اللہ کی راہ میں خرچ کیا جانے و الا مال ضائع نہیں، کئی گنا منافع کا باعث بنتا ہے۔حکومت سے تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام سب کی حفاظت کے لیے اپنا انسانی، قومی اور شرعی فرض ادا کریں۔ حکومت بھی تمام سیاسی، سماجی، دینی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ 23 مارچ یوم قرار داد پاکستان ہے اس روز برصغیر کے مسلمانوں نے انگریز اور ہندو کی غلامی سے نجات اور مثالی اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنے کا عہد کیا تھا۔ ہندوستان کے موجودہ حالات، مقبوضہ کشمیر میں نریند ر مودی کا فاشزم زبان حال سے پکار رہاہے کہ قیام پاکستان کی جدوجہد حق پر تھی اور لاکھوں انسانوں نے قربانیاں عظیم اسلامی مملکت کے قیام کے لیے دی تھیں۔ کرونا وبا کی وجہ سے 23 مارچ کی تقاریب منسوخ ہو گئیں لیکن پوری قوم ہر گھر، ہر مسجد میں عزم نو اور تجدید عہد کر لے کہ کشمیر کی آزادی، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہم سب ایک ہیں۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر