بلدیاتی اداروں کیلئے 2ارب 85کروڑ‘ 96لاکھ کے فنڈز ریلیز

  بلدیاتی اداروں کیلئے 2ارب 85کروڑ‘ 96لاکھ کے فنڈز ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے پی ایف سی شیئر کی مد میں پنجاب بھر کی میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن،تحصیل(بقیہ نمبر24صفحہ10پر)

کونسل اور میونسپل کمیٹیز کیلئے 2ارب 85کروڑ 96لاکھ 53ہزار 155روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن ملتان کیلئے 4کروڑ 63لاکھ 62ہزار 250روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کیلئے 16کروڑ 24لاکھ 4ہزار 1سو 67روپے، ملتان سمیت پنجاب بھر کی 11میونسپل کارپوریشن کیلئے 35کروڑ 77لاکھ 10ہزار 1سو 69 روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ ملتان سمیت پنجاب بھر کی 35ضلع کونسل کیلئے 93کروڑ 67لاکھ 75روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ضلع کونسل ملتان کیلئے 2کروڑ 51لاکھ47ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ شجاع آباد جلالپور پیروالا سمیت پنجاب بھر کی 182میونسپل کمیٹیز کیلئے 1ارب 40کروڑ99لاکھ 8ہزار 7 سو 48 روپے کے فنڈز جار کئے گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کیلئے 1کروڑ 70لاکھ 50ہزار 8سو 48روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
ریلیز