کرونا وائرس بے قابو‘ ایپکا کی تمام سرگرمیاں غیر معینہ مدت کیلئے مو خر

  کرونا وائرس بے قابو‘ ایپکا کی تمام سرگرمیاں غیر معینہ مدت کیلئے مو خر

  



خیر پور سادات (نمائندہ خصوصی) صوبائی ترجمان ایپکا پنجاب ظفر سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا کے باعٹ ایپکا نے تمام احتجاجی جلسوں اور ریلیوں کو غیر معینہ مدت کیلئے موخر کر دیا ھے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انسانی جانیں بچانے اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا پوری قوم(بقیہ نمبر26صفحہ10پر)

کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور خودساختہ مہنگائی کرنیوالے والوں کے خلاف کاروائی کرکے اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریانہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے ایک وبائی شکل اختیار کر کے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ھے جس کی وجہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اضطراب کی کیفیت ھے حکومت اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کیلئے احسن اقدامات اٹھا رھی ھے عوام بھی حکومت سے تعاون کرکے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کرونا وائرس کے خلاف قوی جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مخالفانہ سیاسی بیان بازی اور پوائنٹ سکورنگ ترک کر کے کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے متحد ہو جائیں حکومت کرونا سے نمٹنے کے لئے موثر فعال منظم اور مربوط حکمت عملی اختیار کر رھی ھے جو انتہائی قابل ستائش ھے۔ صحت، معیشت اور اشیائے خورد و نوش کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لئے ضروری حفاظتی تدابیر اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی ھدایت کے مطابق وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ باوضو رہنے اور بار بار صابن سے ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں۔

موخر

مزید : ملتان صفحہ آخر