ڈیرہ‘ قرنطینہ میں زائرین کو بھرپور سہولیات دی جائیں‘ حافظ عبدالکریم

  ڈیرہ‘ قرنطینہ میں زائرین کو بھرپور سہولیات دی جائیں‘ حافظ عبدالکریم

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):مرکزی ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے کرونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اگر تفتان بارڈر پر اسے کنٹرول کیا جاتا تو آج نوبت یہاں تک نہ آتی میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ سینٹر قائم کر کے یہاں کے عوام سے زیادتی کی گئی اورقرنطینہ سینٹر میں مریضوں اور(بقیہ نمبر37صفحہ10پر)

زائر ین کی دیکھ بھال اور سہولیات دینے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جو کہ قابل مذمت ہے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ایران سے آئے ہوئے زائر ین کو علیحدہ علیحدہ رکھنے کی بجاے انہیں اکٹھا رکھنے سے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے سے صورتحال انتہا ئی تشویشناک ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کے قرنطینہ سینٹر میں موثر حفاظتی انتظامات و سہولیات کی فراہمی کے ساتھ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کر کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھرپور آگاہی مہم چلا ئی جا ئے۔

حافظ عبدالکریم

مزید : ملتان صفحہ آخر