جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب‘ مریضوں کی سانسیں بند کرنیکا منصوبہ

جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب‘ مریضوں کی سانسیں بند کرنیکا منصوبہ

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ)جان بچانے والی اور دیگر ضروری ادویات کی مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرکے انہیں کئی گنا زائد قیمتوں پر فروخت کر نے کا معاملہ سامنے آیا ہے‘ ان ادویات کی نایابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے‘ محکمہ صحت حکام نے ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ انسپکٹروں کو ایسے عناصر کے خلاف کا رروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔(بقیہ نمبر38صفحہ10پر)

ان ادویات میں دل اور دمے‘ہائی بلڈ پریشراوردیگر پیچیدہ امراض کی ادویات بھی عام دستیاب نہیں ہیں‘جبکہ کھانسی‘نزلہ زکام کی بعض ادویات و سیرپ بھی کئی گنازائد قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور مصنوعی قلت کے ذمہ دار ڈسٹری بیوٹرز کو نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

منصوبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر