خواتین کی ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر غنڈہ عناصر کی ہوائی فائرنگ

      خواتین کی ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر غنڈہ عناصر کی ہوائی فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورورپورٹ)خواتین کی ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر غنڈہ عناصرنے ہوائی فائرنگ کردی جبکہ مرد و خواتین نے نہر میں کود کر جان بچائی‘ فائرنگ کی آواز سن کر درجنوں لوگ جمع ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ اقبال آباد کی حدود بستی حاجی اللہ بچایا کے محمد ابراہیم اور دیگر مرد و خواتین نے تھانہ اقبال آباد پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ (بقیہ نمبر39صفحہ10پر)

ملزمان آصف وغیرہ اپنے گھر کی دیوار پر بیٹھ کر فیملی فنکشن سے واپس آنے والی ہماری خواتین کی ویڈیو بنارہے تھے‘منع کیا تو ملزمان مشتعل ہو گئے اور کمرے کی چھت پر چڑھ کر فائرنگ شروع کردی جس پر ہم نے نہر میں چھلانگیں لگا کر جان بچائی‘فائرنگ کی آواز سن کر علاقے کے درجنوں لوگ جمع ہو گئے‘ 15پر کال کی تو پولیس پانچ گھنٹے بعد آئی ہمیں اگلے روز کارروائی کیلئے تھانے بلایا گیا ہم تھانے گئے تو ایس ایچ او امجد رشید نے کہا کہ پہلے ملزمان گرفتار کریں گے پھر پرچہ درج کریں گے‘ہمارے ساتھ جانیوالی علاقائی معزز شخصیت سے بھی ایس ایچ او نے انتہائی توہین آمیز سلوک کیا جب ہم نے کہا کہ ہم ڈی پی او رحیم یار خان کے سامنے جا کر شکایت کریں گے تو ایس ایچ او امجد رشید نے موبائل نکالااور ایک ایس ایم ایس دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ تمہاری شکایت پہ کان نہیں دھریں گے‘ وہ تو مجھے روزانہ شاباش کا ایس ایم ایس بھیجتے ہیں۔دریں اثنا کارروائی نہ ہونے پر جب متاثرین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کیا تو پولیس نے بغیر ایف آر درج کیے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق ملزمان اشتہاری مجرم ہیں پہلے بھی ان پر کئی مقدمات درج ہیں‘گزشتہ سال بھی ملزم آصف برقعہ پہن کر عزت لوٹنے کی غرض سے ایک گھر میں داخل ہو چکا ہے جس کا مقدمہ بھی درج ہے۔تاہم تاحال ملزمان کے خلاف مذکورہ بالاوقوعے کاکوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا نہ ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔متاثرین نے کہا کہ ملزمان انتہائی خطرناک ہیں اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے‘متاثرین نے ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
فائرنگ