بہاولپور‘ سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن پر کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات زیرو

  بہاولپور‘ سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن پر کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات زیرو

  



خانقاہ شریف (نمائندہ پاکستان) سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پرروزانہ ہزاروں کی تعدادمیں کراچی سندھ‘حیدرآباد‘ سمیت اسلام آباد لاہورسے آنے والے(بقیہ نمبر40صفحہ10پر)

ہزاروں مسافروں کی آمد نے بہاول پورشہرکو رسک میں ڈال دیاہے بہاول پورریلوے اسٹیشن پر کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات صفر ہیں جس کے باعث مسافر کسی بھی چیکنگ یاسکریننگ کے بغیربہاول پورشہرمیں ہزاروں کی تعداد میں روز داخل ہورہے ہیں ریلوے اسٹیشن کے ملازمین نے نام ظاہرنہ کرنے کی صورت میں بتایا کہ سمہ سٹہ ریلوے اسیٹشن پر 60 سے ملازمین کام کررہے ہیں مگر نہ توانہیں پاکستان ریلوے کی جانب سے نہ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ماسک بھی فراہم نہیں کیاگیا انہوں نے بتایا کہ ہم روزانہ ہزاروں مسافروں سے رابطہ میں رہتے ہیں جس کے باعث ہماری زندگیوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے مگر حکومت کی جانب سے ہمیں ایک ماسک تک فراہم نہیں کیاگیا انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر بہاول پو رریلوے اسٹیشن پر ایمبولینس اورمسافروں میں کروناوائرس کی چیکنگ کیلئے سکریننگ سسٹم نصب کیاجائے بصورت دیگر بہاول پور شہرکویہ وائرس نقصان پہنچاسکتاہے۔

زیرو

مزید : ملتان صفحہ آخر