پرانی دشمنی پر ایک قتل‘ مختلف شہروں میں حادثے‘4افراد جاں بحق

  پرانی دشمنی پر ایک قتل‘ مختلف شہروں میں حادثے‘4افراد جاں بحق

  



ملتان‘ رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی‘ بیورو رپورٹ) ٹریفک حادثہ میں ایک بھائی جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کا روائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ محمد پور روڈ پر 18 سالہ قاسم(بقیہ نمبر41صفحہ10پر)

اور 25 سالہ اجمل جو دونوں بھائی تھے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جسکے نتیجے میں اجمل مو قع پر جان بحق ہوگیا جبکہ قاسم۔کو ریسکیو کے زریعے تحصیل ہسپتال شجاعباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون سمیت 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں ٹریفک کا پہلا حادثہ صادق آباد کی رہائشی 28 سالہ حسمات بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ دوسرا حادثہ راجن پور کے رہائشی 25 سالہ محمد یعقوب کے ساتھ پیش آیا جو آپ یا موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔ ٹریکٹر کو تیز رفتاری اور غفلت سے چلاتے ہوئے بے قابو ہوکر نوجوان کچل ڈالا‘ تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود چک 166 پی کے رہائشی غلام قادر نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ ڈرائیور ملزم محمد ندیم جوکہ ٹریکٹر کو تیز رفتاری اور غفلت سے چلاتے ہوئے اسکے نوجوان بیٹے منظور احمد کو بے قابو ہوکر کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا‘ ڈرائیور ملزم محمد ندیم موقع سے فرار ہو گیا‘ والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔ چاچڑ برادری کی حمایت پر 6 ملزمان نے 50 سالہ شخص کو کلاشنکوف کا فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے‘ تھانہ ماچھکہ کی حدود سردار پور کے رہائشی معشوق علی نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ کچھ عرصہ سے چاچڑ برادری سے دشمنی چلی آرہی تھی جس کی حمایت کی رنجش پر نامعلوم 6 ملزمان نے اسکے 50 سالہ والد مہنوں کو راستے میں جاتے ہوئے کلاشنکوف کا فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے‘ اطلاع پاکر پولیس نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی‘بیٹے کی رپورٹ پر پولیس نے قتل سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔ سابقہ اور زمین کے تنازعہ کی رنجش پر ملزمان نے جان سے مار دینے کی خاطر فائرنگ اور کلہاڑیوں کا وار کر کے خاتون سمیت 3 افراد کو شدید زخمی کر دیا‘ پہلا واقعہ کوٹلہ ایوب کے رہائشی محمد احسان الحق کے بھائی محمد عمران الحق ساتھ پیش آیا جسے 3 ملزمان نیاز عرف کھنڈو وغیرہ نے سابقہ رنجش پر جان سے مار دینے کی خاطر فائرنگ کر دی گولی لگنے پر وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسر واقعہ چک 95 کے رہائشی منظور احمد اور اس کی بیوی شیراں بی بی کے ساتھ پیش آیا جنہیں 8 ملزمان محمد لطیف وغیرہ نے رشتے داری کے تنازعہ پر جان سے مار دینے کی خاطر کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا‘ ہسپتال منتقل‘ زخمیوں کی رپورٹ پر پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر