ملتان : مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  ملتان : مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  



ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کے علاقے (بقیہ نمبر42صفحہ10پر)

میں راشد سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں عامر خان سے موٹرسائیکل اور سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں انیس احمد سے چار ہزار روپے چھین لئے گئے شاہ شمس پولیس کے علاقے سے فہیم کا موٹرسائیکل چوری کرلیا گیا مظفرآباد پولیس کے علاقے سے زوہیب سے موبائل فون چھین لیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے سے محمد اشفاق، فرحان اور زکریا پولیس کے علاقے سے عرفان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں کوتوالی پولیس کے علاقے سے بابر حسین کی موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کے علاقے سے شیخ دلاور کا موٹرسائیکل، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے سے محمد وقاص کا موٹرسائیکل، الپہ پولیس کے علاقے سے خضر عباس کی بھینس، شوکت علی کی دکان سے 18 ہزار روپے مالیت کا سامان، دہلی گیٹ پولیس کے علاقے سے امان اللہ اور راشد علی کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے محمد سلیم کی پانچ عدد بکریاں چوری کر لی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر