خاوند نے بجلی جھٹکے لگا کر بیوی کے بال کاٹ ڈالے‘ ملزم گرفتار

    خاوند نے بجلی جھٹکے لگا کر بیوی کے بال کاٹ ڈالے‘ ملزم گرفتار

  



وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) سفاک خاوند نے مبینہ طور پر بجلی کے جھٹکے لگا کر بیوی کو بیہوش کرکے زبردستی بال کاٹ ڈالے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی کمرہ میں بند کردیا اور چار دن بھوکے پیاسے رکھا موقع ملتے ہی متاثرہ خاتون پولیس تھانہ سٹی پہنچ گئی پولیس نے اسکے خاوند کو حراست میں لے لیا ذرائع (بقیہ نمبر43صفحہ10پر)

کے مطابق نواحی علاقہ نوگیارہ ڈبلیو بی نزد پانی والی ٹینکی کی رہائشی دوبچوں کی ماں شہناز بی بی زوجہ مظہر عباس نے صحافیوں کو روتے ہوئے بتایا کہ میرا خاوند مجھے مبینہ طور پر اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا گزشتہ روز بھی مجھے کمرے میں بند کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بجلی کے جھٹکے لگائے جس پر میں بیہوش ہوگئی تو میرے لمبے لمبے بال کاٹ ڈالے اور کمرے کا باہر سے تالہ لگا کر کئی روز بند رکھا جس پر رات کے وقت اسکی غیر موجودگی میں فرار ہو کر پولیس تھانہ سٹی پہنچ گئی اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم وستم کی داستان بتائی تو پولیس نے میرے خاوند کو گرفتار کر لیا اور میرے کاٹے ہوئے بال ساتھ لے گئی اور اس کی جامعہ تلاشی کے دوران جیب سے 45 ہزار روپے نقدی نکال لی اب ایس ایچ او تھانہ سٹی مجھے ہراساں وپریشان کررہاہے اور صلح کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے جان کا خطرہ ہے میرا خاوند مجھے پولیس سے سازباز ہو کر مبینہ طور پر دھمکیاں دے رہا ہے اس وقت بھی سات ماہ کی حاملہ ہوں پولیس بجائے کاروائی کرنے کے الٹا مجھے کہہ رہی ہے آپ کو حوالات میں بند کر دیں گے انہوں نے روتے ہاتھ جوڑ کر خدا رسول کا واسطہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے جانی تحفظ فراہم کرکے ظالم خاوند کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر