کمشنر ڈیرہ‘ ڈپٹی کمشنر کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ‘روزمرہ کی اشیاء بھی فراہم

      کمشنر ڈیرہ‘ ڈپٹی کمشنر کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ‘روزمرہ کی اشیاء بھی ...

  



ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ بیو ر و رپورٹ) کمشنر ڈیرہ غازی(بقیہ نمبر21صفحہ10پر)

خان نسیم صادق کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹرز کے زائرین کیلئے باربی کیو اور چکن پیس کا اہتمام کیا گیا۔روزمرہ اشیاء بھی فراہم کردی گئیں۔کمشنر نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ قرنطینہ سنٹرز،کچن اور رہائشی مقامات کا دورہ کیا۔رزلٹ منفی آنے والے زائرین سے دانش سکول میں ملاقات بھی کی دانش سکول ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹرز کے زائرین کیلئے موقع پر باربی کیو کا اہتمام کیا گیا۔کمشنر نسیم صادق نے خود موقع پر کھڑے ہوکر دوپہر کا کھانا تیار کرایا۔انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا تیار کرایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے نزدیک سنٹرز میں مقیم زائرین کو چکن پیس نان اور دیگر اشیاء دی گئیں۔تمام زائرین کیلئے صابن،ٹوتھ پیسٹ،کھجور،کشمش،دودھ،چائے کی پتی،ماچس،نسوار،سگریٹ،سرف،ٹراوزر،شرٹ،ٹشو پیپرز،چنے،ماچس،مچھر مار کوئل،ڈسپوز ایبل چمچ،شیونگ کا سامان،ریزر، اور دیگر روزمرہ کی اشیاء،مرد،خواتین اور بچوں کیلئے ان کی ضرورت کی دیگر اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں کمشنر نے قرنطینہ سنٹرز،کچن اور رہائشی مقامات کا دورہ کیا۔رزلٹ منفی آنے والے زائرین سے دانش سکول میں ملاقات کی اور زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ دن رات آپ کی خدمت کرنے کیلئے تیار ہے۔تمام زائرین کے صحت یاب ہونے پر انتظامیہ کی تھکاوٹ دورہو جائے گی۔زائرین نے سہولیات اور خدمت خلق پر کمشنر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنرز محمد صفات اللہ، محمد اسد چانڈیہ،ملک شاہد،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر