وہاڑی‘ کرونا کا شبہ‘ خاتون بیٹی سمیت ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل‘ ملاقات پر پابندی

  وہاڑی‘ کرونا کا شبہ‘ خاتون بیٹی سمیت ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل‘ ملاقات پر ...

  



   وہاڑی(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)نواحی گاؤں 58 ڈبلیو بی(بقیہ نمبر20صفحہ10پر)

کی رہائشی پچاس سالہ ماں اور بائیس سالہ بیٹی کرونا وائرس کے شبہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرادیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں 58 ڈبلیو بی کی رہائشی پچاس سالہ ماں اور بائیس سالہ بیٹی کرونا وائرس کے شبہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسولیش وارڈ میں داخل کردی گئی شادی شدہ بیٹی نسرین بی بی دس پندرہ دنوں سے نواب شاہ سے اپنی ماں مجیداں بی بی کو ملنے وہاڑی چک نمبر 58 ڈبلیو بی میکے آئی ہوئی تھی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر وقاص رشید ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ شروع کر دی ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں دونوں مشتبہ مریضوں کو وارڈ میں بند کردیا اور انکی ملاقات پر پابندی لگا دی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر متعلقہ انتظامی افسران نے میڈیا کو موقف دینے سے معذرت کرلی ہے۔ دریں اثنا نواحی گاوں 58ڈبلیو بی میں کرونا وائرس سے متاثرہ 2 مشتبہ مریض سامنے آنے پر انتظامیہ کی ہدایت گاوں کے نمبردارنے لاک ڈاون کر دیارابطہ کرنے پر نمبردار راجا فرید نے بتایا ہے کہ دونوں خواتین مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد انتظامیہ کی ہدایت پرگاوں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی اور کسی بھی شخص کو گاوں سے باہر اور گاوں کے اندر نہیں آنے جانے دیا جا رہا ہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کا مکمل ساتھ دیں گے اورمشتبہ خواتین کی رپورٹس آنے تک گاوں کو بند رکھیں گے،اللہ کرے کہ دونوں کی رپورٹس نیگٹو آئے ہم شہریوں کی جان بچانے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل بھی کریں گے اور انکی مدد بھی کریں گے یاد رہے کہ 58 ڈبلیو بی کی رہائشی ماں بیٹی کرونا وائرس کے شبہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل ہے صوبہ سندھ سے مجیداں بی بی کی بیٹی نسرین بی بی گذشتہ 10روز قبل اپنی ماں سے ملنے وہاڑی کے گاؤں 58ڈبلیو بی میں آئی تھی اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ کل موصول ہوگی۔

پابندی

مزید : ملتان صفحہ آخر