نشتر: اٹلی پلٹ دو بھائیوں سمیت 7مریضوں کی رپورٹس نیگیٹو، پرائیویٹ لیبارٹریاں لوٹ مار میں سب سے آگے

  نشتر: اٹلی پلٹ دو بھائیوں سمیت 7مریضوں کی رپورٹس نیگیٹو، پرائیویٹ ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں (بقیہ نمبر19صفحہ10پر)

زیر علاج اٹلی پلٹ دونوں بھائیوں سمیت سات مشتبہ مریضوں کی رپورٹس نیگیٹیو آئی ہیں اٹلی پلٹ چوبیس سالہ حمزہ نے اٹلی سے واپسی پر نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹیو آیا تھا،نجی لیبارٹری میں اب بھی مہنگے داموں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ جاری ہیں تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں عام شہریوں کے علاوہ نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر بھی کورونا کے شبہ میں آئی سو لیشن وارڈ میں بڑی تعداد میں داخل کئے جا رہے ہیں تاہم اب تک داخل کئے گئے تمام ڈاکٹروں کی کورونا سے متعلق رپورٹس نیگیٹیو آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،ادھر نشتر ہسپتال میں زیر علاج اٹلی پلٹ ملتان کے رہائشی چوبیس سالہ حمزہ جس نے ملتان کی نجی لیبارٹری سے کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد حمزہ اور اسکے بھائی احمد نے خود کو گھر میں چھپا لیا تھا تاہم محکمہ صحت نے حمزہ اور اسکے بھائی احمد کو کورونا کے شبہ میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا تھا،جہاں اتوار کی شام نشتر ہسپتال لیبارٹری سے آنے والی رپورٹس کے مطابق حمزہ اور احمد دونوں بھائیوں میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ شبہ میں داخل بلال،فاروق،محمد علی،غلام مرزا اور ڈاکٹر ساجد کی رپورٹس بھی نیگیٹیو آئی ہیں،اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر بھی چودہ روز کا سیلف کورانٹائن لینے کے لئے آئی سو لیشن وارڈ میں داخل ہو کر کورونا کا ٹیسٹ کروا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ملتان کی نجی لیبارٹری جس سے اٹلی پلٹ حمزہ میں کورونا کی تصدیق کی گئی اسکے خلاف اب تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ نجی لیبارٹری میں آنے والے شہریوں سے سات سے آٹھ ہزار روپئے لیکر کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

نیگییٹو

مزید : ملتان صفحہ آخر