کرونا کیخلاف حفاظتی اقدامات، احساس سیلانی موبائل لنگرکا آغاز

  کرونا کیخلاف حفاظتی اقدامات، احساس سیلانی موبائل لنگرکا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)غریب اور نادار طبقہ کو ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے تحت ”احساس(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

سیلانی موبائل لنگر“ جیسے ایک منفرد اقدام کا آغاز کیا گیاہے۔احساس موبائل لنگر سکیم کا مقصدبنیادی طور پر بے گھر، پسماندہ اور غریب مرد و خواتین کو مفت کھانا فراہم کرنا ہے۔ کم تنخواہ لینے والے دیہاڑی دار مزدور بھی اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔احساس موبائل لنگر یونٹ کا آغاز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے خاتمہ غربت وسماجی تحفظ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے فیض آباد بس اسٹیشن سے کیا۔اس موقع پر صدر سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ، یوسف لاکھانی بھی معاون خصوصی کے ہمراہ موجود تھے۔سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ساتھ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے ان احساس سیلانی موبائل لنگرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔کرونا وائرس سے بچاؤ کی حکمت عملی کے تحت زیادہ لوگو ں کے ایک جگہ اکٹھے ہونے کی ممانعت کی جا رہی ہے تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کا تدارک کیا جا سکے۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق جاری حکومتی ہدایات کے پیش نظر، ان موبائل لنگر کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ اس موبائل لنگر کے ذریعے روزانہ غریب افراد کو دو وقت کا کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔یوسف لاکھانی،صدر، ایس ڈبلیو آئی ٹی نے احساس سیلانی موبائل لنگر اسکیم کے تحت ٹرسٹ کے احساس سے مکمل تعاون کو یقینی بنایا اور اس کوقومی سطح پر مشترکہ کوشش میں ٹرسٹ کے ساتھ فراخ دلی سے تعاون کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
احساس