الگ صوبہ‘ جنوبی پنجاب کی عوام کو لڑانے کی سازش ہورہی ہے‘ سعید مینس

الگ صوبہ‘ جنوبی پنجاب کی عوام کو لڑانے کی سازش ہورہی ہے‘ سعید مینس

  



وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)سابق سپیکر پنجاب اسمبلی ومسلم لیگ ن کے رہنما سعید احمدخان منیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔چین سے جیسے ہی کوروناوائرس کی اطلاعات آناشروع ہوئی تھیں حکومت پاکستان کواسی وقت سے حفاظتی اقدامات شروع کردیناچاہئیں تھے لیکن حکومت نے بہت دیرکردی اطلاعات ہیں کہ تفتان بارڈکے راستہ (بقیہ نمبر11صفحہ10پر)

سے بغیرسکریننگ کے زائرین کوپاکستان داخل کرانے میں مبینہ طورپروزیراعظم کے ایک خاص مشیرکااہم کردارہے اس کی تحقیقات کرائی جائیں وہ اپنی رہائشگاہ پرعلاقہ بھرسے آئے ہوئے مسلم لیگی راہنماؤں اورکارکنوں سے گفتگوکررہے تھے اس موقع پرسابق صوبائی وزیرآصف سعیدمنیس،حاجی اقبال خان منیس،میاں فرحان مترو،سابق یوسی چیئرمینزسیدالطاف حسین شاہ،اجمل خان سگو،چودھری ظفراقبال جٹ،سابق وائس چیئرمینزاجمل خان منیس،ملک افضل و ملک احمدفارو،ق وناصرخان کھچی،چودھری سعیداحمدکمبوہ،چودھری آصف کمبوہ ودیگربھی موجودتھے سعیدخان منیس کاکہناتھاکہ وزیراعظم کے خطاب سے عوام کامورال بلندہونے کے بجائے ڈاون ہواہے۔مایوسی کی باتیں کرناوزیراعظم نے اپناوطیرہ بنارکھاہے۔عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابرہیں کوروناوائرس جس تیزی سے پھیلتاجارہااس کے مقابلہ میں حکومتی اقدامات نظرہی نہیں آرہے صوبہ جنوبی پنجاب کاڈھونگ رچایاگیاہے لیکن یہ محض لولی پاپ ہے اورجنوبی پنجاب کے عوام کوآپس میں لڑانے کی سازش ہے ان کاکہناتھاکہ ملک نااہل لوگوں کے ہاتھ میں دے کرترقی کے تمام راستے بندکردیئے گئے ہیں جبکہ پورے ملک میں قانون نام کی کوئی چیزنظرنہیں آرہی پورے ملک میں رشوت کابازارگرم ہے انہوں نے مسلم لیگی ورکروں کوہدایت کی کہ نئے الیکشن کی تیاری کرتے رہیں تاکہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک کودوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کرسکے۔

سعید منیس

مزید : ملتان صفحہ آخر