کوہ سلیمان پر یوم پاکستان منانے کی تیاریاں‘پولیس کا ایکشن‘ ہجوم تتربتر

  کوہ سلیمان پر یوم پاکستان منانے کی تیاریاں‘پولیس کا ایکشن‘ ہجوم تتربتر

  



ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) یوم پاکستان منانے کے لئے کوہ سلیمان میں جشن کی تیاریاں جاری تھیں کہ (بقیہ نمبر17صفحہ10پر)

، کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا نوٹس لیا، ایس ایچ او مبارکی پر برہمی کا اظہار، نوجوانوں کو روکنے کیلئے ایس ایچ او مبارکی نے بی ایم پی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ہجوم کو تتر بتر کر دیا، یاد رہے کہ کوہ سلیمان میں نوجوان کھیل کود کے لئے یوم آزادی 23مارچ کے حوالے انتظامات کر کے ہر سال جشن مناتے آئیے اور اس بار بھی جشن منانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں دوسری طرف کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب نے دفعہ 144کا نفاذ لاگو کر کے ہر قسم کی تقریبات اورجشن پر پابندی عائد کررکھی ہے مگر کوہ سلیمان رونگھن تمن لغاری کے علاقہ میں انتظامات جاری تھے جس کی اطلاع کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسیٰ کو دی گئی جنہوں نے فوری طور پر سرکل آفسر مبارکی اور ایس ایچ او پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرنے کا سختی سے حکم دیا جس پر جاری انتظامات روک کر ہجوم کو بھگانے میں بی ایم پی کامیاب ہو گئی ہے۔

تتربر

مزید : ملتان صفحہ آخر