گھریلو جھگڑے‘ مالی پریشانیاں 3 افراد کی کالا پتھر‘ سپرے پی کر خود کشی

  گھریلو جھگڑے‘ مالی پریشانیاں 3 افراد کی کالا پتھر‘ سپرے پی کر خود کشی

  



رحیم یار خان (بیورورپورٹ) گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں (بقیہ نمبر15صفحہ10پر)

سے دلبرداشتہ ہوکر 3 افراد نے کالاپتھر سپرے اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی‘ تفصیل کے مطابق کوٹ سمابہ کا رہائشی 34 سالہ عبدالستار‘ راجن پور کا 19 سالہ جہانزیب اور رکن پور کا رہائشی 30 سالہ محمد زاہد نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر‘ زہریلا سپرے اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 3 افراد محلہ سعادت کی 22 سالہ اقرا بی بی‘ خانپور کی 22 سالہ کنول بی بی اور جمالدین والی کا رہائشی 28 سالہ مبین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید : ملتان صفحہ آخر