حکومت کرونا کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ے‘ عبدالحئی دستی

  حکومت کرونا کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ے‘ عبدالحئی دستی

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر) مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے وسیع پیمانے پرجانی نقصان ہو رہا ہے پاکستان بھی اس کے متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی روک تھام کے لئے حکومت ہر (بقیہ نمبر13صفحہ10پر)

ممکن اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں کورونا سے بچاو کے لئے ہسپتالوں اور تمام سرکاری دفاتر کیساتھ ساتھ پبلک مقامات پر حفاظتی تدابیر کی آگاہی مہم جاری کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا کی روک تھام اور بچاو کے لئے ہسپتالوں میں خصوصی اقدامات کئے ہیں جبکہ وزیراعلی کی سربراہی میں تمام صوبائی وزرابھی اس مشکل وقت میں شانہ بشانہ اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کورونا سے متعلق مزید اقدامات کے بڑے فیصلے متوقع ہیں جسکا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ حالات میں تمام لوگ کورونا سے بچاو کے لئے حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کریں اور خود کو اور اپنے عزیز و اقارب کو کورونا سے بچانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

عبداؒلحئی دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر