اندرونِ ملک سفر کرنیوالوں کی ایئرپورٹس پر اسکریننگ ہو گی

  اندرونِ ملک سفر کرنیوالوں کی ایئرپورٹس پر اسکریننگ ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے پیشِ نظر اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کی بھی بڑے ایئر پورٹس پر اسکریننگ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ضمن میں احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد اندرونِ ملک سفر کرنے والوں کو بھی بڑے شہروں کے ایئرپورٹس پر اسکریننگ کرانی ہو گی۔ذرائع کے مطابق اندرونِ ملک تمام پروازوں کے مسافروں کو انٹرنیشنل لاؤنجز سے سفر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مسافروں کی اسکریننگ حال ہی میں انٹرنیشنل لاؤنجز میں نصب شدہ جدید تھرمل اسکینرز سے کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 644 ہو گئی ہے، سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد292 ہے، کراچی میں 105 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، ایک مریض انتقال کر چکا ہے جبکہ 3 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔