حکومت ضرورت پڑنے پر اہم شہروں میں کرفیو نافذ کردے، ایازلطیف پلیجو

  حکومت ضرورت پڑنے پر اہم شہروں میں کرفیو نافذ کردے، ایازلطیف پلیجو

  



کراچی(این این آئی)قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات میں مداخلت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ ضرورت پڑنے پر اہم شہروں میں کرفیو نافذ کردے۔اپنے بیان میں ایاز لطیف پلیجو کا نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں حکومت بیروزگار خاندانوں کو 15ہزار روپے یا پھر ضروری راشن فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ تمام قرنطینہ کی حالت اور معیار کو بہتر بنایا جائے، مشکل گھڑی میں وفاق اور صوبے ساتھ مل کر کام کریں۔

ایاز لطیف

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر