کراچی،نجی اخبارکے سب ایڈیٹر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  کراچی،نجی اخبارکے سب ایڈیٹر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  



کراچی (کرائم رپورٹر)روزنامہ دنیا کراچی کے سب ایڈیٹر محمد جمیل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ فرحان حیدر نقوی شدید زخمی ہوگئے۔۔۔۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی بلا ل چورنگی کے قریب کار کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار 45سالہ محمد جمیل جاں بحق جبکہ 44سالہ فرحان حیدر نقوی شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے لاش اور زخمی کوجناح اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق کارسوار موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر