حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، آٹے کی قلت برقرار

  حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، آٹے کی قلت برقرار

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے واٹس اپ نمبراور شکایتی مرکز بنایا تھا، لیکن عوام شہر میں اشیائے خوردونوش کی تلاش میں دربدر پھرتے رہے، جبکہ بعض علاقوں میں آٹے کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے آٹا ناپید ہوگیا ہے، عوام نے آٹا ملنے پر مذکورہ نمبرزپر شکایات درج کرائیں مگر کوئی موثر کاروائی نہ ہوسکی، خاص طور سے شاہ فیصل کالونی، ڈرگ روڈ، کینٹ، برنس روڈ، رنچھوڑ لائن، صدر اور دیگر علاقوں میں عوام سارا دن آٹا تلاش کرتی رہی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کشمنر اور ڈپٹی کمشنرز سے رابطے کیے مگر ان کی یقین دہانی پر بھی آٹا نہ مل سکا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر