کورونا کے مریض سے ملاقات کرنیوالے 5پٹواری معطل

    کورونا کے مریض سے ملاقات کرنیوالے 5پٹواری معطل

  



سکھر(آئی ا ین پی) کورونا وائرس کے مریض سے قرنطینہ میں ملاقات کرنے والے پانچوں افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ مریض سے ملنے والے5 پٹواریوں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ کے حکم پر پانچوں پٹواریوں کو 15 روز کے لیے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا، ڈی سی خیرپور نے پانچوں پٹواریوں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ڈی سی خیرپور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض سے ملاقات کرنے والے پانچوں پٹواریوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے اور انہیں 15 روز کے لیے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پٹواری معطل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر