کوروناوائرس نے وباء کی شکل اختیار کرلی، فرید اللہ

کوروناوائرس نے وباء کی شکل اختیار کرلی، فرید اللہ

  



بنوں (نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹیو مرکزترک منشیات بنوں ڈاکٹر فرید اللہ شاہ نے کہاہے کہ کوروناوائرس نے وباء کی شکل اختیار کرلی ہے کورونا وائرس ایک معمولی بیمار ی ہے اس بیماری سے انسان اپنے آپ کو خود بچاسکتا ہے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر چار کے باہر گراؤنڈ میں سی سی اے اکیڈمی اور مرکز ترک منشیات بنوں کے زیراہتمام کورونا وائرس سے آگاہی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ڈاکٹر فرید اللہ شاہ نے تقریب کے شرکاء کو کورونا وائرس کی روک تھام اور حفاظت کے سلسلے میں آگاہی دی اس موقع پرسابق ڈسٹرکٹ ممبر پی ٹی آئی صدیق خان ایڈوکیٹ, اساتذہ یونین کے صوبائی رہنما ریا ض خان,اے ایس ڈی او فرید اللہ شاہ بخاری,ہیڈکوچ سی سی اے اکیڈمی رشید زمان,انچارج سی سی اے اکیڈمی حکمت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے ہرایک طبقہ پریشان نظر آرہاہے لیکن اتنی پریشانی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ بہت بڑی بیماری نہیں ہے انسان اس بیماری کے تدارک خود کرسکتا ہے اُنہوں نے کہاکہ عوام رش کی جگہوں پر نہ جائیں گندگی سے پرہیز کریں اور اپنے جسم کی حفاظت کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر