حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں‘ ڈاکٹر سردار علی

حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں‘ ڈاکٹر سردار علی

  



پشاور (سٹی رپورٹر) کورونا وائرس کی بیماری نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،غفلت کی گنجائش باقی نہیں رہی لہٰذا لوگ لاپرواہی چھوڑ کر حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی سرگرمیاں محدود نہ کیں تو پھر حکومت کو سخت اقدامات پر مجبور ہونا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار پختونخواریڈیو ایف ایم98سوات کے خصوصی پروگرام ”ریڈیو کلینک“ میں ڈاکٹر سردار علی نے پروگرام کے میزبان فضل خالق خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر خصوصی ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر سردار علی نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروناوائرس ایک نئی بیماری ہے جس پرمیڈیکل ریسرچ ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کا علاج ابھی پوری طرح واضح نہیں ایسے میں صرف اور صرف احتیاط ہی ہمیں اس بیماری سے محفوظ رکھ سکتا ہے اس بات کا زندہ مثال ہمارے سامنے چین کی ہے جنہوں نے علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر کے ذریعے محدود وقت میں وباء پر قابو حاصل کیا، انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت تیز ی سے گزرتا جارہا ہے لہٰذا ہمیں اپنے بچوں اور ضعیف العمر افراد پر خصوصی توجہ رکھتے ہوئے باربار ہاتھوں کی صفائی کے ساتھ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے اپنے آپ کو روکنا چاہئے، بچوں کے حوالے سے ڈاکٹر سردار علی نے خصوصی طورپر کہا کہ انہیں چھومنے سے گریزکیا جائے، بیماری کی ہولناکی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس بیماری میں مرنے والے افراد کی میت تک کو ورثاء کے حوالے نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں مخصوص طریقے سے تلف کیا جاتا ہے لہٰذا اس بدترین صورت حال سے اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو بچانے کے لئے ہمیں ابھی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے معاشرتی زندگی کو محدود کرنا چاہئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر