کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے: فضل حکیم

کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے: فضل حکیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ کورونا سے ڈرنانہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے، حکومت کی طرف سے کوروناکے روک تھام کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں عوام گھروں میں تلاوت کلام پاک اور ذکر اذکار کااہتمام کریں، ہم سب کو اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی ہو گی اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے گڑگڑا کر رونا چاہئے مصیبت کے وقت حکومت عوام کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دُنیا کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اب یہ سرائیت کر رہی ہے حکومت نے اس کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رکھے ہیں جبکہ عوام میں اس حوالے سے شعور اُجاگر کررہے ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں حکومت اور ہم عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ عوام حکومت کے دست و بازو بن کر اس چیلنج کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے گھریلوں خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں اور مردوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی کوشش کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر آنے کی کوشش نہ کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اعمال پر نظر ڈالنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہو کر اپنی گناہوں کا توبہ کرنا چاہئے گھروں میں تلاوت کلام پاک اور ذکر اذکار کا اہتمام کیا جائے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے رات کے وقت اٹھ کر گڑ گڑا کر رونا کی ضرورت ہے تاکہ یہ مصیبت ہم سے ختم ہو جائے۔