چترال میں کروناسے بچاؤ کاکوئی انتظام نہیں،مولانا عبد الاکبر

چترال میں کروناسے بچاؤ کاکوئی انتظام نہیں،مولانا عبد الاکبر

  



چترال(آئی این پی) رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا ہے کہ چترال کی ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، چترال میں نہ تو کرونا کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کے پاس علاج کی سہولت ہے نہ اس کی تشخیص کیلئے کوئی لیبارٹری یامشینری، مولانا عبد الاکبر چترالی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تین سرکاری ہسپتالوں کو ایک نجی ادارے کو دیا ہے جس کیلئے وہ سالانہ کروڑوں روپے کا فنڈ بھی دیتے ہیں مگر وہاں کے لوگ ہمیشہ شکایت کرتے آرہے ہیں کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاتی اور ان کو بہت مہنگا علاج فراہم کیا جاتا ہے۔

مولانا عبد الاکبر

مزید : پشاورصفحہ آخر