ضلع کرم میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، شاہ فہد

  ضلع کرم میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، شاہ فہد

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان) ضلع کرم میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، علاقے میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اور شہر میں دو دن کیلئے ہر قسم تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کی ہدایت پر عمل درآمد جاری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کے بڑے شہروں کو بند کر دی گئی انتظامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دو دن کیلئے پاراچنار شہر کے بازاروں کو لاک ڈاون کردیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد صوبہ بھرمیں دو روز کیلئے لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے اعلان کے بعد پاراچنار شہر سمیت ضلع بھر کے دکانوں بازاروں مارکیٹوں کو بند کردیا گیا ہے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے پولیس نے بازاروں کو بند کرانا شروع کردیالاک ڈاؤن 24 مارچ صبح 9 بجے تک جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران صرف میڈیکل سٹور سبزی اور جنرل سٹور کھلے رہینگے انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کرونا سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر