افغانستان، فورسز کی کارروائی میں 24طالبان ہلاک، 19زخمی، حکومت نواز ملیشیا کے 7جنگجو بھی مارے گئے
کابل(آئی این پی)افغان فورسز کی کارروائیوں میں 24طالبان دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2افغان فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے علاقے امام صاحب، دہشت ارچ اور خان آباد میں افغان فورسز کی مختلف کارروائیوں میں طالبان کمانڈر سمیت 24افغان طالبان ہلاک جبکہ 19زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان پولیس کے مطابق کارروائیوں میں 2افغان فوجی ہلاک جبکہ 4زخمی ہوئے۔ اس سے قبل مزار شریف میں افغان فوج کے حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔ افغانستان کے مشرقی صوبے کیسپا کے ضلع نجراب میں تصادم کے دوران حکومت نواز ملیشیا کے 4اہلکار اور 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق نجراب میں سیکیورٹی فورسز کا طالبان کے ساتھ 3 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا تھا۔شمالی صوبہ قندوز میں اطالبان کے ایک حملے میں 4افغان فوجی اور 27جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27عام شہری زخمی ہوئے ہیں، یہ بات صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب عسکریت پسندوں نے امام صاحب، آرک اور خان آباد اضلاع میں سکیورٹی چیک پوسٹس پر ہلہ بول دیا۔
افغانستان حملہ