کرک،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

  کرک،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

  



کوہاٹ(این این آئی)کرک میں دس سالہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ، مسلح افراد نے مخالف فریق کی حفاظت پر مامور پولیس موبائل گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم صابر نواز ولد عادل رحمن، نور تیاز ولد محمد رسول، محمد ریاض ولد محمد رسول، ذاکر اللہ ولد شیر نواز، رضوان ولد شیر نواز، شیر نواز ولد گل رحمن، محمد رسول ولد گل سنت شاہ نے گل راؤف ایڈوکیٹ اور سکیورٹی پر مامور پولیس موبائل گاڑی پر اندھا دھند فائر نگ کی جس کی زد میں آکر گل راؤف اور پولیس کانسٹیبل ہمایوں زخمی ہوئے، پولیس نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں مجروح گل راؤف ایڈوکیٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے دو ملزم محمد رسول اور محمد ریاض کو حراست میں لے لیا۔

فائرنگ

مزید : پشاورصفحہ آخر