عوام حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،سہیل خالد

  عوام حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،سہیل خالد

  



پشاو ر(سٹاف رپورٹر)ضلعی حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن کے احکامات جاری ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد اور ڈپٹی کمشنر محمد خالد نے ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ لیاموجودہ حالات کے تناسب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالداور ڈپٹی کمشنر محمد خالد نے بونیر کے غیور عوام سے اپیل کی کہ اس موقع پر ضلعی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ایک دوسرے سے ملنے جلنے سے مکمل گریز کیا جائے اور مزید کہا کہ عوام پر لازم ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی سرگرمیاں محدود نہ کیں تو کوروناوائرس ایک نئی اور ایسی بیماری ہے جس پرمیڈیکل ریسرچ ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کا علاج ابھی پوری طرح واضح نہیں ہے اس وباء سے صرف اور صرف احتیاط ہی ہمیں محفوظ رکھ سکتا ہے اس بات کا زندہ مثال ہمارے سامنے چین کی ہے جنہوں نے علاج کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کے ذریعے محدود وقت میں اس وباء پر قابو پایا اور مزید لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں اور ضعیف العمر افراد پر خصوصی توجہ رکھتے ہوئے باربار ہاتھوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں اور اس بدترین صورت حال سے اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو بچانے کے لئے جدو جہد کریں لہٰذا ہمیں بھی ابھی سے اختیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے معاشرتی زندگی کو محدود کرنا چاہئے تاکہ اس قدرتی وباء سے محفوظ رہ سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر