مہارشٹرا،دلہا دلہن کی فیس ماسک پہن کر شادی کی تقریب میں شرکت

مہارشٹرا،دلہا دلہن کی فیس ماسک پہن کر شادی کی تقریب میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہارشٹرا (آئی این پی) خطرناک کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے باوجود بھی بھارت میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جوڑے نے اپنے خاص دن کے موقع پر خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھائے۔بھارتی ریاست مہارشٹرا میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دلہا دلہن کے علاوہ شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی فیس ماسک پہن رکھے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی کی تقریب میں 50لوگوں نے شرکت کی تھی جنہیں جوڑے کی جانب سے ماسک بھی دیئے گئے تھے۔علاوہ ازیں تقریب میں کورونا کے پھیلا سے بچنے کیلئے میزوں پر سینیٹائزرز بھی رکھے گئے تھے۔
فیس ماسک