وفاقی حکومت کوکورونا کی سنگینی کا احساس نہیں،مولابخش چانڈیو

  وفاقی حکومت کوکورونا کی سنگینی کا احساس نہیں،مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، سندھ اور دیگر صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کر رہی ہیں لیکن وزیراعظم اس کی مخالفت کر رہے ہیں، وزیراعظم صاحب آپ کا منصب قوم کی قیادت کرنا ہے انتشار پھیلانا نہیں،اگر وفاقی حکومت کو اس وبا کی سنگینی کا بھی احساس نہیں تو اللہ ہی حافظ ہے، مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے خطاب نتیجہ سوائے قوم کو افراتفری کے طرف دھکیلنے کے علاہ کچھ نہیں۔
مولابخش چانڈیو