کورونا سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرناہوگا، اسحاق ڈار

  کورونا سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرناہوگا، اسحاق ڈار

  



لندن (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنماسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت عوامی صحت کی خاطر قومی مفاہمت کی تشکیل کرے، سب کو مل کر کورونا وائرس کو کو شکست دینے کے لئے کام کرنا چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی پاکستان واپسی کے ساتھ، پی ٹی آئی حکومت عوامی صحت کی خاطر قومی مفاہمت کی تشکیل کرے، انہوں نے کہا کہ قوم کو چند سال پہلے ڈینگی کی وبا کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے شہباز شریف کے مثالی اقدامات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

اسحاق ڈار

مزید : پشاورصفحہ آخر