ن لیگی چمچے ایسے خوش ہو رہے ہیں جیسے شہباز نہیں کمانڈر سیف گارڈ آ گیا:فواد چوہدری

  ن لیگی چمچے ایسے خوش ہو رہے ہیں جیسے شہباز نہیں کمانڈر سیف گارڈ آ گیا:فواد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگی چمچے ایسے خوش ہو رہے ہیں شہباز شریف نہیں کمانڈر سیف گارڈ آگیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ سالوں حکمرانی کے بعد تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت دے کر لندن جا بیٹھیے اور ٹھٹھے لگائے۔آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کا سیاسی مستقبل بڑا زیرو ہے۔ شہباز شریف کی فلائٹ کو آنے دینا بہت خوش آئند ہے، وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان کی واپسی کے لیے بڑی محنت ہوئی ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہوہی گیا تھا۔ امید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی، جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن میں رہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ 24 گھنٹوں سے زیادہ قرنطینہ کے بعد ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی ہے، ٹیسٹ کے بعد کا انتظار اعصاب شکن تھا تاہم اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی۔ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا انشاللہ انسانیت سرخرو ہوگی اور ہم اس وباء کو شکست دے پائیں گے۔
فواد چوہدری

مزید :

علاقائی -