لاک ڈاؤن سے کاروبار بند لاکھوں لوگ متاثر ہونے کا خدشہ
کراچی(این این آئی) سابق وزیرخزانہ حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ کورونا سے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ معاشی مسائل سے دوچار ہونے کا خدشہ ہے،کوروناوائرس سے نمٹنے کے اقدامات سے چھوٹے بڑے کاروباراورروزانہ اجرت پر کام کرنے والے پہلے ہی متاثر ہیں، انہوں نے مزید بتایاکہ اگلے 18ماہ میں 26لاکھ کے قریب لوگ بیروز گار ہونے کا خدشہ ہے،مالی سال 2020-21میں بیروز گاری کی شرح8.1فیصدہونے کاامکان ہے،دوسری جانب ماہر معاشیات اشفاق حسن خان نے کہاکہ کوروناوائرس کے باعث لاکھوں لوگ خوفزدہ ہیں کہ وہ اپنی ملازمت کھو بیٹھیں گے جبکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے شدید متاثر ہونگے۔
حفیظ پاشا