لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے تیسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے تیسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری

  



لاہور(آئی این پی) کرونا وائرس کے خدشات کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے تیسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرارشبیر شاہ نے تیسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا جس کے تحت ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص روف تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبردومیں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پرمشتمل ڈویژن بنچ نمبر 3ٹیکس، کمرشل سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 4میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال شامل ہیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم پر مشتمل ڈویژن بنچ نمبر5کمرشل انٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر کیسز سنے گا۔ ڈویژن بنچ نمبر6میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال انسداد دہشت گردی سمیت فوجداری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل ڈویژن بنچ نمبر 7 کمرشل، بینکنگ، ٹیکس سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ نمبر8میں جسٹس چودھری مشتاق احمد اور جسٹس شہرام سرور چودھری قتل کی اپیلوں اور ریفرنسز سمیت دیگر فوجداری مقدمات سنیں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر 9میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدرنیب کیسز سمیت دیگر، جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس محمد وحید خان پرمشتمل ڈویژن بنچ نمبر10منشیات سمیت دیگر فوجداری جبکہ دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقرنجفی، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اور جسٹس شکیل الرحمان خان صرف سنگل بنچز کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ترمیمی روسٹر

مزید : علاقائی