عوام اپنی ذمہ داری پوری کرے حکومت اکیلے کرونا سے نہیں نمٹ سکتی:گورنر پنجاب

  عوام اپنی ذمہ داری پوری کرے حکومت اکیلے کرونا سے نہیں نمٹ سکتی:گورنر پنجاب

  



لاہور(جنرل رپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری سرور انسداد کرونا کیلئے ”گور نر پنجاب ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن“کا افتتاح آج (سوموار) کر یں گے‘پہلے مر حلے میں 150سے زائد ڈاکٹر24گھنٹے کال سنٹر میں کرونا کے بارے عوام کو آگاہی کی فراہمی کیلئے موجود ہوں گے۔ اتوار کے روز گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بتایا کہ انسداد کرونا کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت پوری قوم کا متحد ہونے کا عزم خوش آئند ہے اور مجھے یقین ہے جب انسداد کرونا کے لیے سب اپنی ذمہ داری پوری کر یں گے تو ہم کروناسے بچاؤ میں کامیاب ہوجائیں گے۔پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شاپنگ سنٹرز اور مارکیٹوں سمیت دیگر مقامات کی بند ش کا مقصد بھی صرف اور صرف پاکستانی عوام کو کرونا کی وبا ء سے بچانا ہے۔ حکومت یا کوئی اور ادارہ اکیلا کروناسے نہیں نمٹ سکتا۔ اس کیلئے 22کروڑ پاکستانیوں کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی کیونکہ پاکستان کرونا کے حوالے سے کسی بھی کوتاہی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ آج سے گور نر پنجاب ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن کال سنٹر کا افتتاح کیا جارہا ہے ہیلپ لائن پر 24گھنٹے ڈاکٹرز کورونا کے حوالے سے عوام کو مکمل آگاہی کی فراہمی اور انکا آن لائن چیک اپ کر نے کیلئے موجود رہیں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز‘سروسز ہسپتال اور پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر مقامات پر بنائے جانیوالے کرونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹر بھی کامیابی سے آگے بڑ ھ رہے ہیں جہاں روزانہ ہزاروں افراد کرونا کے حوالے سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں اوران ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹر کی وجہ سے ہزاروں افراد ہسپتالوں میں جانے کی بجائے گھروں میں بیٹھ کر تمام معاملات حاصل کر رہے ہیں اور جن افراد کو ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے انکے بھی بھر پود مدد کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں قائم کرونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹر کے پہلے بیج میں 10ہزار پانچ سو میں سے صرف16افراد سامنے آئے ہیں جن کو ٹیسٹ کروانا کی ضرورت پیش آئی ہے۔میں جانتا ہوں کرونا بحران کی وجہ سے مختلف شعبوں میں کام کر نیوالے بہت سے غر یب لوگ بے روزگار ہوئے ہیں ہم انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ فلاحی تنظیموں کے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ ملکر ہم کرونا بحران کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالے غر یب افراد کو ماہانہ کی بنیادوں پر فری راشن فراہم کر یں گے۔

گورنرپنجاب

مزید : علاقائی