ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن لاہور کا انسداد کرونا وباء کیلئے بڑا اعلان

ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن لاہور کا انسداد کرونا وباء کیلئے بڑا اعلان

  



راولپنڈی(آئی این پی)ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے صدر گل رئیس کا مثالی اقدام، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس پر قابو پانے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراد ی۔ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن لاہور نے تمام ہوٹلز قرنطینہ مراکز کے لئے پیش کر دیئے۔ایسوسی ایشن کے صدر گل رئیس نے کہا کہ کرونا وائرس سے انسانی جانیں خطرے میں ہیں اور اس موقع پر القران کے مطابق جس نے ایک انسان کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت بچائی کے مطابق اس مشکل گھڑی میں ہم درامے، درمے اور سخنے حکومت کے ساتھ ہیں اور تما م ہوٹل کرونا وائرس کا شکار مریضوں کے لئے حاضر ہیں اور ہمارا سٹاف مریضوں کی خدمت کے لئے پیش ہے۔ گل رئیس نے کہاکہ لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ خالصتا انسانی ہمدری اور خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت کیا ہے اور ہم آزمائش کی اس گھڑی میں حکومت کے شان بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاو کے لئے ہنگامی بنیادوں پر جو فیصلے کئے گئے ہیں اور جس طرح چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان حکومت کے ساتھ ساتھ سول اداروں کی مدد کیلئے میدان عمل میں ہے اور پاکستان کو کرونا وائرس سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے انشاء اللہ ہم جلد اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس موزی وباء پر قابو پا لیں گے۔ گل رئیس نے کہاکہ عوام اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہو کر کرونا وائرس کی وباء سے تحفظ کے لئے دعائیں کریں اور گھروں میں انفراد ی سطح پر عبادات میں مشغول ہو کر اللہ تعالی کی رحمت کے طلب گار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایوسی ایشن کے تمام عدیداران اور ممبران ا س کار خیر میں حکومت اور پاک آرمی کے ساتھ ہیں اور اس موزی مرض کے خاتمے تک ہر ممکن خدمات سر انجام دیں گے۔

بڑا اعلان

مزید : علاقائی