چائنہ سے آئے 19افراد کے سروسز ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ مکمل، رپورٹ آج آئیگی

چائنہ سے آئے 19افراد کے سروسز ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ مکمل، رپورٹ آج آئیگی

  



لاہور(آئی این پی) سروسز ہسپتال میں چائنہ سے آئے 19افراد پر مشتمل چینی وفد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، رپورٹ آج (سوموار) کو آئیگی۔تفصیلات کے مطابق چائنہ سے سی پیک میں خدمات سرانجام دینے کیلئے آئے 19 رکنی چینی وفد کیکورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے نمونے بھجوا دیئے گئے۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ افراد سی پیک میں خدمات سرانجام دینے کیلئے 19 مارچ کو لاہور آئے۔ ذرائع کے مطابق ان چینی باشندوں میں وائرس کی علامات نہیں۔ سی پیک اتھارٹی کی جانب سے درخواست پر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ سکریننگ اور ٹیسٹ کے موقع پرپرنسپل پروفیسر محمود ایاز اور ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد بھی موجود تھے۔شعبہ حادثات میں چینی وفد کی ابتدائی سکریننگ کے بعد ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے۔

کرونا ٹیسٹ

مزید : علاقائی