ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سندر میں ڈاکو فواد کے گھر 8لاکھ 10ہزار روپے لے گئے،غازی آبادمیں ڈاکو رحیم کے گھر گھس کر 6لاکھ65کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،نصیر آبادمیں ڈاکو ناصر سے 3لاکھ45 ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ لئے، گجر پورہ میں ڈاکو ابراہیم سے 1لاکھ 60ہزار کی نقدی و زیورات،فتح گڑھ میں عاطف نامی رہائشی سے تین ڈاکو دو موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار گئے،شہری عاطف کی مزاحمت پر ڈاکووں نے دو فائر کیے جس سے شہری بال بال بچ گیا، مصری شاہ میں بابر سے 1لاکھ 20ہزار نقدی و زیورات،سمن آباد میں آصف سے ڈاکو 95ہزار،سول لائنز میں مغیث سے گن پوائنٹ پر35ہزار نقدی موبائل فون اور ہئیر میں شمریز سے 18ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جوہر ٹاون اور وحدت کالونی سے گاڑیاں۔ نولکھا،شیراکوٹ اور سرور روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں

مزید : علاقائی