ہنجروال،جعلی پاسپورٹ بنانے والے 2ملزم گرفتار

  ہنجروال،جعلی پاسپورٹ بنانے والے 2ملزم گرفتار

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس کی بڑی کاروائی،منشیات کی سمگلنگ اورجعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس،جعلی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور درجنوں جعلی ویزے کی کاپیاں اور مہریں برآمدکرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ اورجعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے سرغنہ عمران کواس کے ساتھی ندیم سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس نے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 6 کلو گرام سے زائد چرس اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔

نے کے ساتھ ساتھ جعلی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور درجنوں جعلی ویزے کی کاپیاں اور مہریں بھی برآمدکرلیں۔ملزمان مختلف ممالک کے جعلی پاسپورٹ تیار کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف قانونی کار وائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی