3اشتہاری پکڑے گئے

  3اشتہاری پکڑے گئے

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں، چوری اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ملزمان گرفتار۔انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عادل کو گرفتار کیا۔

انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم خالد اقبال کو گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی