چوہنگ،فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی پراسرات موت
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی پراسرات موت۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں واقع فیکٹری سے سکیورٹی گارڈ پراسرار پر مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق مقتول راشد اللہ کے جسم پر ایک گولی لگی ہوئی ہے،مقتول کے پی کے شانگلہ کا رہائشی تھا،شبہ ہے راشد اللہ کو دیرینہ عدالت پر قتل کیا گیا،مقتول نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔