ڈولفن،پیرو کی کارکردگی رپورٹ
لاہو ر(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اورپولیس رسپانس یونٹ کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان دوران گشت ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام469کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے60 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کے ان کے قبضہ سے11 موٹر سائیکلیں،13 موبائل فونزاور33 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے33پسٹلز،03 رائفلز،19 میگزین اور330گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران چرس، بیئر کین اور04 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے133افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ62گاڑیوں،26562 موٹر سائیکلوں اور22130 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ09 گاڑیوں،49موٹر سائیکلوں اور188اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی05گاڑیوں اور 03 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں 40،ہوائی فائرنگ میں 06اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر19 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ24 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔