نواب ٹاؤن،4 رکنی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

  نواب ٹاؤن،4 رکنی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن کے علاقہ سے چار رکنی گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار،پولیس نے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون پولیس نے ایس ایچ او تیمور عباس کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب پپو گینگ کے سرغنہ یعقوب عرف پپو کو اس کے ساتھیوں آصف،حنیف اور راحیل سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کاکیش اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لاکے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -