اسلام پورہ، گھر میں آتشزدگی لاکھوں کاسامان خاکستر

  اسلام پورہ، گھر میں آتشزدگی لاکھوں کاسامان خاکستر

  



لاہور (کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقہ دیو سماج روڈ پر گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا،اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ دیو سماج روڈ ہندو کالونی کے قریب گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہاں موجود سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی