ڈکیتیوں میں ملوث پٹھان ڈکیت گینگ کے2ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پٹھان ڈکیت گینگ کے2ملزما ن گرفتار کر لیئے گئے۔گرفتار ملزما ن میں سدیر خان اور طماش خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،10 موبائل فون، اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل فونزاورنقدی چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکیا۔