لیسکو فرسٹ سرکل کا بجلی چوروں کیخلا ف آپریشن،106کنکشن منقطع

لیسکو فرسٹ سرکل کا بجلی چوروں کیخلا ف آپریشن،106کنکشن منقطع

  



لاہور(سٹی رپورٹر) ایس ای فرسٹ سرکل عطرت حسین کی نگرانی میں ایکسیئن راوی روڈ احمد فراز سلیم کی سربراہی میں شاہدرہ سب ڈویژن اور سب ڈویژن کریم پارک میں متعدد علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کومبنگ آپریشن، سب ڈویژن شاہدرہ میں 96 جبکہ سب ڈویژن کریم پارک میں 10 بجلی چور پکڑ کر کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔ ایکسیئن راوی روڈ احمد فراز سلیم کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ای فرسٹ سرکل عطرت حسین کی نگرانی میں انہوں نے راوی روڈ ڈویژن کے تمام ایس ڈی اوز اور لائن سپرنٹنڈنٹس اور میٹر انسپکٹروں سمیت دیگر فیلڈ سٹاف کے ہمراہ شاہدرہ سب ڈویژن کی حدود میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا ہے۔ ایکسیئن احمد فراز سلیم کے مطابق آپریشن کے دوران 1890کنکشن چیک کئے گئے اور اس میں 96 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر کے میٹرز قبضہ میں لے لئے گئے ہیں اور ان تمام بجلی چوروں کو ایک لاکھ 10 ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ہیں جبکہ ان میں 68 بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ اسی طرح ایس ڈی او امین پارک(کریم پارک) احسان اللہ فاروقی نے ایس ای فرسٹ سرکل عطرت حسین کی ہدایت پر کریم پارک، امین پارک اور ارد گرد علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کر کے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی ہے جس میں 10 بجلی چوروں کے خلاف تھانہ شفیق آباد اور تھانہ داتا دربار میں مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4