ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی تین نئی کتب کی اشاعت
لاہور(پ ر) شاعر و ادیب ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی تین نئی کتب ”کلام اقبال میں مقامات، پروفیسر آزاد بن حیدر شخصیت و خدمات اور مشعل محبت بیگم حمیدہ اکرام اللہ وڑائچ“ شائع ہو گئی ہیں۔کلام اقبال میں مقامات 336، پروفیسر آزاد بن حیدر کی خدمات و احوال 200 صفحات پر مشتمل ہیں۔ان تینوں کتابوں کی اشاعت سے ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی علمی و ادبی کتب کی تعداد 113 ہو گئی ہے۔